منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

الو ارجن کی رہائش گاہ پر مظاہرین کا حملہ، گھر میں توڑ پھوڑ مچادی

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)جنوبی بھارت کے تیلگو سنیما کے سپر اسٹار الو ارجن کی حیدرآباد (دکن) میں واقع رہائش گاہ پر اتوار کو مظاہرہ کرنے والوں نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کی شام کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب مظاہرین نے الو ارجن کے گھر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ ایک مقامی ٹیلی ویژن کی جانب سے دکھائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین پلے کارڈز اٹھائے جوبلی ہلز پر واقع الو ارجن کے گھر پر پتھراؤ کرتے، ٹماٹر پھینکتے اور پھولوں کے گملے توڑتے نظر آ رہے ہیں۔

مظاہرین الو ارجن سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ مرنے والی خاتون کے خاندان کا خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ 4 دسمبر کو فلم پشپا 2 کی حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر پر پریمیئر کے موقع پر مچنے والے بھگڈر سے ایک خاتون کچل کر ہلاک ہوگئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ حیدر آباد کی ایک جامعہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ مطالبہ کر رہے کہ الو ارجن خاتون کے خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کریں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…