بہاولنگر(این این آئی)بہاولنگر کے نواحی علاقہ کھچی والا میں فیصل کالونی میں اسحاق نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر 45سالہ بیوی، 23سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خود بھی خود کشی کرلی ،ریسکیو ٹیم اطلاع پر فوری موقع پر پہنچی اور تھانہ کھچی والا پولیس بھی موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا اور واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔