جمعہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2024 

روس کینسر ویکسین بنانے میں کامیاب، مفت بانٹنے کا اعلان

datetime 19  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی )روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے کینسر کی ویکسین تیار کرلی ہے جس نے مفت بانٹنے کا بھی اعلان کردیا۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ روسی وزارت صحت کے مطابق مذکورہ ویکسین کینسر ہونے سے روک نہیں سکتی مگر کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، یہ ایک mRNA ویکسین ہے جو روسی عوام کو مفت میں فراہم کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے سربراہ آندرے کپرین نے کہا کہ یہ ویکسین 2025 کے اوائل میں لانچ کی جائے گی، اس کی ایک ڈوز پر روسی حکومت کا خرچہ 2 ہزار 869 ڈالر آئے گا لیکن اسے کینسر سے متاثرہ روسی شہریوں میں فری میں تقسیم کیا جائے گا۔

یہ ویکسین ہر مریض میں کینسر کی نوعیت کے مطابق دی جائے گی، تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ویکسین کس کس قسم کے کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ کس حد تک مثر ہے اور کس پیمانے پر تقسیم کی جائے گی؟رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ برسوں میں روس میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2022 میں روس میں 6 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے تھے، بڑی آنت کا کینسر، چھاتی کا کینسر اور پھیپھڑوں کا کینسر روس میں سب سے زیادہ عام ہے۔روس کی تیار کردہ مذکورہ کینسر ویکسین مریض کے جسم میں ٹیومر سے متاثر حصوں کو کینسر سے لڑنا سکھاتی ہے اور مدافعتی نظام کو کینسر سے نمٹنے کے قابل بناتی ہے۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…