اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

2دن میں ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ،سبزیوں کے نئے سرکاری ریٹ مقرر

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پشاور، لاہور میں 2 دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 50روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔پشاور میں سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی قیمت 150روپے مقرر کی گئی ہے، گزشتہ روز ٹماٹر کی قیمت میں 30روپے جبکہ بدھ کو20روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں آلو 120روپے کلو جبکہ پیاز 140 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں درجہ اول پیاز کی قیمت 135روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔آلو کی قیمت 90روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 170روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت 130روپے کلو، ادرک کی قیمت 340روپے کلو، دیسی لہسن کی قیمت 560روپے کلو اور کھیرا فارمی 45روپے فی کلو ہے۔میتھی کی قیمت45، بینگن کی قیمت 70روپے، پھول گوبھی کی قیمت 80روپے، شلجم کی قیمت 35روپے، شملہ مرچ کی قیمت 125روپے اور لیموں چائنہ کی قیمت 70روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔مٹر کی قیمت 240روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 100روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 150روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق سیب ایرانی 240روپے جبکہ سیب کالا کولو 255روپے میں دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…