پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لڑکیوں کا بہت زیادہ آزادی ملنے کی وجہ سے بھی سسرال میں گزارا کرنا مشکل ہو جاتا ہے، آمنہ ملک

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ آمنہ ملک نے شادی کیلئے رشتہ تلاش کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کی ڈیمانڈز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔آمنہ ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ بچیوں کو اگر شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی دے دی جائے اور ہر طرح کی سہولت میسر ہو تو بھی اسے دوسرے گھر میں ایڈجسٹ کرنا مشکل لگے گا۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل تو لڑکیاں شادیاں کر بھی دیر سے رہی ہیں اور شادی سے پہلے لڑکوں اور لڑکیوں کو خود آپس میں بات کر کے اپنی پوری تسلی کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے شریک حیات میں پرفیکشن چاہیے جو کہ بالکل ناممکن سی بات ہے۔

آمنہ ملک نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ انسان کو زندگی میں ہر چیز نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں کی مائوں کی بھی عجیب و غریب فرمائشیں ہوتی ہیں کہ لڑکی پتلی، لمبی اور گوری ہو ،اب ایک انسان کے اندر ساری خوبیاں تو نہیں مل سکتیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر لڑکی شادی کے بعد موٹی ہو جائے تو پھر کیا اسے چھوڑ دیں گے اور اس کے علاوہ لڑکوں کی مائیں اپنے بیٹے کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہوئے اگر کسی ایسی لڑکی سے ملنے جائیں جو باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو اس طرح کے نامناسب سوالات پوچھتی ہیں کہ آپ باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو وہاں آپ کا کسی نا کسی لڑکے سے تعلق تو رہا ہوگا۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…