کراچی (این این آئی)پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ ہندوستانی ریپر ہنی سنگھ کے پہلی بار رابطہ کرنے پر انھیں عورت سمجھتا رہا۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق نے بتایا کہ میرے منیجر نے مجھے بتایا کہ ہنی نام کی ایک عورت میرے ساتھ گانا بنانا چاہتی ہے۔
ابرار الحق نے کہا کہ میں عورت کا نام سننے کے بعد ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن ان کے منیجر سے دوبارہ ہنی سنگھ نے رابطہ کیا۔ابرار نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انھیں بعد میں پتا چلا کہ وہ جس ہنی کو عورت سمجھ رہے تھے وہ کوئی اور نہیں بلکہ مقبول بھارتی گلوکار ہنی سنگھ ہیں۔اس غلط فہمی کے خاتمے کے بعد ابرار الحق نے ہنی سنگھ سے بات کی اور بعد ازاں دونوں نے مل کر ایک ٹریک بھی بنایا۔