جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی گلوکارہ حجاب کے بغیر پرفارم کرنے پر گرفتار

datetime 16  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی گلوکارہ کو ورچوئل کانسرٹ میں حجاب کے بغیر پرفارم کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو یوٹیوب پر ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہننے پر گرفتار کیا گیا۔گلوکارہ کو ہفتے کو صوبہ مازندران کے شہر ساری سے حراست میں لیا گیا۔گلوکارہ کے وکیل کے مطابق پرستو احمدی نے اپنے کانسرٹ کی ویڈیو ا?ن لائن پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا، ان کے خلاف جمعرات کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

پرستو احمدی نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا کہ میں ایک لڑکی ہوں جو ان لوگوں کے لیے گانا چاہتی ہوں جن سے میں محبت کرتی ہوں، یہ وہ حق ہے جسے میں نظر انداز نہیں کرسکتی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایران سے محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی گلوکارہ کے ورچوئل کانسرٹ کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 15 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی دن دارالحکومت تہران سے 2 مرد موسیقاروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں قانون کے ذریعے حجاب کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔یہاں بہت سی خواتین حجاب مذہبی عقیدے کے طور پر بھی پہنتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…