اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) جوہرجونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں ہی پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا، دفاعی چیمپئن بھارت نے 5-1سے ا?و¿ٹ کلاس کردیا۔
جوہر بارو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنے ابتدائی میچ میں ہی بڑی ناکامی سے دوچار ہوگئی، گذشتہ ایونٹ میں ا?خری پوزیشن پر رہنے والے گرین شرٹس کو دفاعی چیمپئن بھارت نے 5-1سے ا?و¿ٹ کلاس کردیا، بلو شرٹس مقابلے کے ا?غاز میں ہی حاوی ہوگئے اور 6ویں منٹ میں اجے یادو کے شاندار گول کی بدولت برتری حاصل کرلی، پاکستانی کھلاڑیوں نے چند جوابی حملے کیے لیکن ایک بھی کارگر ثابت نہ ہوا، اس حوصلہ شکن صورتحال میں بھارت نے زیادہ منظم انداز میں مووز بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور حریف کی بوکھلاہٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 23ویں منٹ میں دوسرا گول بھی داغ دیا۔
سمیت کمار نے بڑی چابکدستی سے گیند نیٹ میں پھینک دی،ابھی اس کامیابی پر بھارتی سپورٹرز کی تالیوں کی گونج ختم نہیں ہوئی تھی کہ ارمان قریشی نے گول کرکے پاکستان کی میچ میں واپسی کا راستہ مشکل بنادیا، پرویندر سنگھ نے ہاف ٹائم سے ایک منٹ قبل دفاع پاش پاش کرتے ہوئے اسکور 4-0 کردیا، وقفے کے بعدگرین شرٹس نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 45ویں منٹ میں خسارہ کم کیا، کپتان محمد دلبر نے گول کرکے ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی لیکن فارورڈز کا بہتر تال میل نہ ہونے کی وجہ سے مزید کامیابی حاصل نہ ہوسکی، موقع پاتے ہی بھارت کی جانب سے سانتا سنگھ نے 60ویں منٹ میں گیند کو نیٹ میں پھینک کر اسکور 5-1کردیا۔
پاکستان ٹیم کے کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ بیشتر کھلاڑی نئے ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل میچ کا دباو¿ برداشت نہیں کرسکے اور پہلے ہاف میں تجربہ کار بھارتی الیون کو حاوی ہونے کا موقع مل گیا، تاہم اطمینان بخش پہلو یہ ہے کہ انھوں نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے دوسرے ہاف میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے ایک گول بھی کیا۔بھارتی کوچ ہریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ اپنے پلیئرز کی کارکردگی پر خوش ہوں، تاہم اب بھی بعض چیزوں میں بہتری لانے کی گنجائش موجود ہے، ابتدا میں ہی اعتماد بخش کامیابی اچھی چیز ہے جو انگلینڈ جیسی ٹیم کیخلاف میچ میں بھی کام ا?ئے گی۔
قبل ازیں پہلی بار ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم ارجنٹائن نے ا?سٹریلیا کو 1-0سے شکست دیدی، پہلے 10منٹ تک محتاط کھیل کے بعد ا?سٹریلوی ٹیم نے 2پنالٹی کارنرز حاصل کیے لیکن فائدہ نہ اٹھایا جاسکا، ہاف ٹائم تک ارجنٹائن نے بھی اسی انداز میں دونوں مواقع ضائع کردیئے،وقفہ کے بعد ا?سٹریلیا نے ایک یقینی موقع گنوادیا،تیسرا پنالٹی کارنر بھی بیکار گیا، تاہم ارجنٹائن کی جانب سے لیڈیسلاو¿گینسراریلی نے 60ویں منٹ میں فیلڈ گول کرتے ہوئے اولین میچ میں 3پوائنٹس اپنی ٹیم کے نام لکھ دیے۔
ملائیشین ٹیم 2گول کا خسارہ ختم کرنے کے باوجود انگلینڈ کیخلاف 2-4 سے مات کھاگئی، فاتح سائیڈ کی جانب سے پہلی کامیابی لیوک ٹیلر نے 32ویں منٹ میں حاصل کی جس کو ہاف ٹائم سے چند لمحے قبل رابرٹ گلیسن نے دگنا کردیا، وقفہ کے بعد تیسرے ہی منٹ میں ملائیشیا کی جانب سے ازوار رحمان نے گول داغ دیا تو شاہرل صابا نے پنالٹی کارنر کو کار ا?مد بنا لیا،دونوں طرف سے بھرپورحملوں کی وجہ سے گھمسان کا رن پڑا، اعصاب کی اس جنگ میں انگلینڈ سرخرو ہوا، لیوک ٹیلر نے 62ویں منٹ میں گول کرنے کے بعد کھیل ختم ہونے سے چند لمحے قبل ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔
جونیئر ہاکی،پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا
12
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں