جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دھرمندر مشکل میں پڑگئے، عدالت نے دھوکہ دہی کیس میں طلب کرلیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)نئی دہلی کی عدالت نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمندر اور دو دیگر افراد کو دھوکہ دہی کے کیس میں طلب کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کیس گرم دھرم ڈھابہ فرنچائز سے متعلق ہے۔ شکایت کنندہ، دہلی کے تاجر سشیل کمار کے وکیل ڈی ڈی پانڈے نے بتایا کہ ان کے موکل کو فرنچائز میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا گیا تھا۔

عدالت کے جج یشدیپ چہل نے 5 دسمبر کو جاری کردہ حکم میں کہا کہ شواہد کے مطابق ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات ثابت ہوتے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 20 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ درج شکایت میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2018 میں ملزمان نے دھرمندر کے نمائندے کی حیثیت سے سشیل کمار کو نئی دہلی کے علاقے میں ایک ڈھابہ فرنچائز کھولنے کی پیشکش کی۔ سشیل کمار نے ستمبر 2018 میں 17.70 لاکھ روپے کا چیک دیا، لیکن اس کے بعد ملزمان نے ان سے رابطہ ختم کر دیا اور رقم لے کر قرار ہوگئے۔ عدالت نے شواہد کی بنیاد پر کہا کہ ملزمان نے دھرمندر کی جانب سے معاملہ آگے بڑھایا اور فراڈ کے الزامات کی تائید کرنے والے دستاویزات بھی موجود ہیں جس کی بنیاد پر سینئر اداکار کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔تاہم اس حوالے سے اب تک دھرمندر یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…