بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

گردن کی درد،سوتے وقت یہ طریقہ آزما کر دیکھیں

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) گردن میں بل، موچ یا کھچاﺅ ایک ایسی تکلیف ہے کہ جو متاثرہ شخص کو ہلنے جلنے کے قابل بھی نہیں چھوڑتی۔ اس کا شکار بننے والے اکثر لوگ رات کو اچھے بھلے سوتے ہیں لیکن صبح گردن میں شدید درد کی وجہ سے بالکل بے بس نظر آتے ہیں۔اس مسئلے کو سمجھنے کیلئے پہلے تو یہ جان لیں کہ آپ کی ریڑھی کی ہڈی کے تین بڑے حصے ہیں جنہیں لمبر، تھوریسک اور سروائیکل سپائن کہا جاتا ہے۔ ان میں سے آخری حصہ ہی وہ جگہ ہے جو گردن کے درد کا مرکز بنتی ہے۔ امریکی فزیکل تھراپسٹ مائیک رینالڈ بتاتے ہیں کہ گردن کے اس حصے میں ریڑھ کی ہڈی پر مہروں کے درمیان موجود جوڑوں کو استعمال کرکے ہم اپنی گردن اور سر کو حرکت دیتے ہیں۔ نیند کے دوران اگر سر کا وزن غلط زاویے پر دباﺅڈالتا رہے تو ان جوڑوں میں سوزش اور کھنچاﺅپیدا ہوجاتا ہے اور ان میں اس قدر شدید تکلیف ہوتی ہے کہ سر کو حرکت دینا بھی ممکن نہیں رہتا۔
اس مسئلے سے بچنے کیلئے ایسی پوزیشن میں سوئیں کہ جس میں آپ کا سر آگے، پیچھے یا اطراف میں بہت زیادہ جھکنے یا مڑنے کا امکان نہ ہو۔ اگر آپ پیٹ کے بل سوئیں گے تو آپ کا سر قدرتی طور پر ایک طرف کو جھک جائے گا۔ کمر کے بل لیٹنا بہترین ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس صورت میں آپ کا سر تکیے پر ٹکا ہوتا ہے اور گردن کے مڑنے یا سر کے جھکنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ نرم اور آرام دہ تکیہ استعمال کریں، اور یاد رکھیں کہ اگر صبح اٹھنے پر گردن میںد رد کا احساس ہورہا ہو تو اس پر دباﺅ ڈالنے، مزید کھینچے یا انگڑائی لینے کی غلطی ہرگز نہ کریں ، کیونکہ ایسا کرنے سے مسئلہ انتہائی شدید ہو جائے گا اور درد ناقابل برداشت ہو گا۔اس کی بجائے گرم پانی سے نہائیں اور متاثرہ جگہ کی نرمی سے مالش کریں، اور فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…