جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بدن پر مختلف علامات بیماریوں کی نشاندہی کر تی ہے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )کیا آپ کے منہ(دہن)کے دونوں طرف جلد چٹخی ہوئی ہے یا آپ کے بال باریک ہو رہے ہیں۔ یا پھر آپ کے پیروں میں کھجلی ہوتی ہے اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑے ہوئے ہیں۔ بظاہر تو یہ بے ضرر سی چیزیں ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل یہ کسی خطرناک بیماری کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔ لندن کی ایک جنرل فزیشن ڈاکٹر ڈیو فیموبونی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ بہت اہم ہے کہ ہم اپنے جسم کی آواز سنیں۔ یہ ہمیشہ آپ کو سب کچھ بتاتا ہے اور اس کی بات سچ ہوتی ہے۔ خاص طور پر جب اس کے اندر کچھ غلط ہو رہا ہو تو یہ آپ کو اس کا واضح پیغام دے رہا ہوتا ہے۔ڈاکٹر فیموبونی کا کہنا تھا کہ اوپر بیان کی گئی معمولی بیماریاں درج ذیل بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتی ہیں۔
کمر کے گرد چربی کا جمع ہونا
اگر آپ کی کمر کے گرد چربی جمع ہو رہی ہے اور اس کا سائز بڑھ رہا ہے تو آپ کو سمجھ جانا چاہیے کہ آپ کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت بڑھ چکا ہے اور جسم کے میٹابولزم سسٹم میں کوئی سنگین بگاڑ آ چکا ہے۔اگر خواتین کی کمر 31انچ اور مردوں کی کمر 37انچ سے زیادہ ہو جائے تو یہ ان کے لیے تشویش کا باعث ہونی چاہیے۔ مردوخواتین کی کمر اس مقررہ حد سے جتنی زیادہ بڑھتی جائے گی ان میں شوگر اور میٹابولزم میں خرابی کا خدشے میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔
آنکھوں کے گرد اور کہنیوں پر زرد رنگ کے نشان(دھبے) پڑنا
جسم میں رونما ہونے والی یہ علامت زینتھیلیسما(Xanthelasma)کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ دھبے جلد کے بالکل نیچے چربی کے جمع ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔ اس علامت کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بہت بڑھ چکی ہے۔ خون کا ایک ٹیسٹ، جو عموماً خالی پیٹ کیا جاتا ہے، آپ کو بتا سکتا ہے کہ کیا واقعی آپ کے جسم میں کولیسٹرول بڑھ چکا ہے۔ اگر ایسا ہے تو خوراک میں تبدیلی اور ورزش سے اس بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔کولیسٹرول بذاتِ خود ایک خطرناک بیماری ہے جو حد سے بڑھ جائے تو ہارٹ اٹیک یا برین سٹروک کا سبب بنتی ہے۔
پیروں میں خارش ہونا
پسینے کی زیادتی یا تیراکی کے باعث پیروں میں فنجائی(Fungal)انفیکشن ہو جاتی ہے جس سے پیروں میں خارش شروع ہو جاتی ہے، سرخ دانے نکل آتے ہیں۔اس بیماری سے نجات کے لیے اینٹی فنجائی (Anti-Fungal)کریم استعمال کرنی چاہیے اور پیروں کو ہوا میں خشک رکھنا چاہیے۔
منہ کے دونوں طرف جلد کا پھٹنا
اگر آپ کے منہ کے دونوں طرف جلد پھٹ گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ وٹامن بی اور آئرن کی حامل خوراک بہت زیادہ کھا رہے ہیں جس میں پتوں والی سبزیاں، بغیر چربی کا گوشت اور انڈے شامل ہیں۔جلد کی ان دراڑوں کو خشک کرنے سے انفیکشن ہو سکتی ہے۔ مناسب علاج اور انہیں نم رکھنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
بالوں کا باریک ہونا
جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے بال باریک ہوتے ہیں۔ یہ مسئلہ خواتین میں زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے کافی متفکر رہتی ہیں اور دودھ، گوشت اور مکھن وغیرہ سے پرہیز کرتی ہیں جن میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔آئرن کی کمی ہمارے جسم میں خون کی کمی کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ خون کا ٹیسٹ کروا کر اپنے جسم آئرن کے لیول کا پتہ چلائیں اور اگر یہ کم ہو تو ایسی خوراک کھائیں جس میں آئرن کی بھرپور مقدار شامل ہوتی ہے۔
ناخنوں کا پتلا اور کمزور ہو کر ٹوٹنا
کثرت سے ناخنوں کو گیلا رکھنے اور مسلسل نیل پالش استعمال کرنے سے ناخن پتلے ہو جاتے ہیں اورکمزور ہو کر آہستہ آہستہ ٹوٹنے لگتے ہیں۔ وٹامن بی 7لینے سے ان کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ بعض اوقات فنجائی انفیکشن، چنبل اور تھائی رائیڈ کے مسائل کی وجہ سے بھی ناخن کمزور ہو جاتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو ان امراض کا علاج کیا جانا چاہیے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…