اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ 2 کاروباری روز کے دوران آنے والی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے ہوگئی، ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے تھی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ36 ہزار 968 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2652 ڈالر فی اونس ہے۔