واشنگٹن (این این آئی) ٹرمپ کا فاکس نیوز سے نیا انتخاب 13 سال کی عمر میں باپ کو قتل کرنے والی ڈاکٹر نیشیوات ہیں، ٹرمپ نے انہیں امریکا کی نئی سرجن جنرل تعینات کیا ہے، وہ فاکس نیوز پر ایک طبی ماہر کے طور پر مشہور ہیں ۔ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کیانتخاب میں گیارہ سے زیادہ شخصیات نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی میزبان یا شریک میزبان شخصیات ہیں۔
ان میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، وزیر ٹرانسپورٹیشن سین ڈفی، اسرائیل کیلئے امریکی سفیر مائیک ہکابی،ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ، انسداد دہشت گردی کے سینئر ڈائریکٹر اسباسٹین گورکا، قومی سلامتی مشیر مائیک والذ،سرحدی زار ٹام ہومن،وائیٹ ہائوس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ، امریکی اٹارنی جنرل پام بوندی، وزیرہوم لینڈ سیکورٹی کرسٹی نوم، میڈی کیئر کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمت اوز ،نیٹو کے لئے سفیر میتھیو وائٹکر اور فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریٹر مارتی ماکرے کا تعلق فاکس نیوز سے ہے۔48 سالہ ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات چند ہفتوں کے اندر ملک کے اعلیٰ ڈاکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے حلف اٹھائیں گی۔ نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ جب وہ 13 سال کی تھی تو اس نے فلوریڈا کے اورلینڈو میں واقع فیملی ہوم میں غلطی سے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔