پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری افسران اینڈرائیڈ ایپس کا ہدف بن گئے، ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اینڈرائیڈ ایپس کے ذریعے سرکاری افسران کو ہدف بناکر ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ این سی ای آر ٹی کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر موجود کچھ مشتبہ اپپس پاکستانی آفیشلز کو نشانہ بنانے میں ملوث پائی گئی ہیں، یہ ایپس صارفین کی رضامندی سے ذاتی اور مالی ڈیٹا چوری کرتی ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق ‘یہ ایپس میڈیا فائلز، رابطوں کی فہرست، کالز اور پیغام کے لاگز چوری کرنے میں ملوث ہیں،کچھ ایپلی کیشنز پاکستانی صارفین کی ذاتی معلومات کو مالی فوائد کے لیے پیش کرتی ہیں۔این سی ای آر ٹی نے کہا ہے کہ متعدد صارفین نادانستہ طور پر ایپس کو حساس ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں، صارفین صرف مستند ذرائع سے ایپس انسٹال کریں اور غیر ضروری رسائی کو روکنے کیلئے ایپ کی اجازتوں کا باقاعدہ جائزہ لیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا چوری سے بچنے کے لیے مضبوط پاس ورڈ اور ملٹی فیکٹر تصدیق کی جائے، صارفین متعبر اینٹی وائرس اور اینٹی مالویئر سافٹ ویئر انسٹال ضرور کریں۔صارفین کو لوکیشن سروسز ضرورت نہ ہونے پر بند رکھنی چاہیے، صارفین حساس ماحول میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے سے گریز کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری، سرکاری افسران سائبر سیکورٹی حملوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…