انقرہ (نیو ز ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امن ریلی میں بم دھماکوں کے ایک روز بعد ترک فضائیہ نے کرد جنگجوو¿ں پر بمباری کی۔ یہ بمباری جنوب مغربی علاقوں اور شمالی عراق کے سرحدی علاقوں میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ٹھکانوں پر کی گئی۔ دوسری جانب ہزاروں افراد ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہر کے مرکز میں جمع ہوئے۔ حکومت نے گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں کے بعد تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر کچھ حاضرین نے دھماکوں والے مقام پر یادگاری پھول رکھنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور ان کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ مظاہرین نے دھماکوں کی ذمہ داری حکومت پر عائد کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت ریلی کے موقع پر ضروری حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت نے ان الزامات سے انکار کیا ہے