منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر گھس کر دھمکی دینے والا شخص گرفتار

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر ایک شخص کو غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ منگل کے روز پیش آئے اس واقعے میں، مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر پوچھا، “بشنوئی کو بلاؤں؟” پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سلمان خان کو پہلے ہی گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے ساتھیوں سے مسلسل خطرات کا سامنا ہے۔ بشنوئی گروپ نے سلمان خان کو ان کے 1998 کے کالے ہرن کے شکار کیس کے حوالے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پچھلے ماہ، ایک دھمکی آمیز پیغام ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو بھیجا گیا تھا، جس میں ایک گانے کا حوالہ دیا گیا جس میں سلمان خان اور بشنوئی دونوں کے نام تھے۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ اگر سلمان خان میں ہمت ہے تو وہ اپنے گیت نگار کو بچا کر دکھائیں۔پولیس نے چند ہفتے پہلے 32 سالہ بھیخا رام عرف وکرم کو کرناٹک کے حویری سے گرفتار کیا تھا، جو سلمان خان کو دی گئی سابقہ ??دھمکیوں میں ملوث تھا۔ اسے مزید تفتیش کے لیے مہاراشٹرا کی اینٹی ٹیررزم اسکواڈ (ATS) کے حوالے کیا گیا تھا۔لارنس بشنوئی نے متعدد بار سلمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، اور معافی نہ مانگنے پر ان کے والد سلیم خان کو بھی نشانہ بنانے کی بات کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…