اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

datetime 6  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، اطلاق صرف دسمبر کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے مالی سال 2024-25ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر20نومبر کو عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل مالی سال 2023-24ء چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے ایوریج 1روپے 74پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے جو کہ نومبر 2024تک لاگو تھا۔

نیپرا نے کہا ہے کہ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی یڈجسٹمنٹ کی نسبت 1روپے 54پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر مالی سال 2024-25ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 20پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا اطلاق صرف دسمبر 2024ء کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا کے مطابق اضافے کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائیلائف لائن صارفین پر ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…