اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 8کروڑ 62لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں فراہم کی جائے گی، رقم ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر بنانے کیلئے استعمال ہو گی،
شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائے گا۔اعلامئے میں مزید کہا گیا کہ رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، رقم کے ذریعے ایوی ایشن انڈسٹری میں کاربن کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی۔