ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

مسجد نبوی ؐمیں خواتین زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری

datetime 5  دسمبر‬‮  2024 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ادارہ حرمین کے امور کی نگراں کمیٹی نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والی خواتین زائرین کے لیے 9 ہدایات جاری کی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہدایات میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والی زائر خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے مہمان خواتین، امید ہے آپ مسجد الحرام آمد پر اداب کا خیال رکھیں گی، انتظامیہ کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں۔

ہدایات کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آتے وقت شرعی حجاب کی پابندی کریں، مسجد میں سونے اور لیٹنے سے اجتناب برتیں، جماعت کے دوران صف بندی کا خیال کریں، یہاں موجود کارکن خواتین سے تعاون کریں۔انتظامیہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صفائی رکھنے اور وہاں کھانا کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے، اس کے علاوہ بلند آواز میں باتیں سے منع کیا گیا ہے، قالیون پر جوتوں کے ساتھ چلنے سے گریز کرنے اور اور اپنی اشیا کو ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرخواتین کے لیے نماز فجر کے فوری بعد سے صبح 11 بجے تک جبکہ دوسرا وقت عشا کی نماز کے بعد سے رات دو بجے تک رکھا گیا ہے۔مردوں کے لیے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ کیلیے نصف شب کے بعد 2 بجے سے نماز فجر تک جبکہ دوسرا وقت ساڑھے گیارہ سے نماز عشا تک کا رکھا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق نسک یا توکلنا ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ زائرین کی خدمت بہتر انداز میں کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…