منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

قتل کے بعد نوجوان کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکال لیے گئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2024 |

شیخوپورہ (این این آئی)شیخوپورہ میں خالہ زاد بھائی کو دھوکے سے قتل کرنے کے بعد اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے مقتول کے کزن کو دو دوستوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے والدین کے اکلوتے بیٹے یٰسین کو گولی مار کر قتل کیا اور اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکال لیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان بوری بند لاش نہر میں پھینکنے جا رہے تھے کہ پولیس نے گلی میں کھڑی کار سے لاش برآمد کرلی، ملزمان سے مقتول کا کٹا ہوا انگوٹھا بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان انگوٹھے کو استعمال کرکے مزید رقم نکلوانا چاہتے تھے، مقتول یٰسین والدین کا اکلوتا بیٹا اور فیصل آباد کا رہائشی تھا۔شیخوپورہ کے تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…