اسلام آباد(نیوز ڈیسک )رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں یرقان کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری مزید 3افراد دم توڑگئے۔ک168پی کے رہائشی 62سالہ محمد اکرم، گلشن اقبال کے رہائشی60سالہ محمد ذوالفقار اور میر پور ماتھیلو(سندھ) کے رہائشی60سالہ عبدالحلیم کو یرقان میں مبتلا ہونے پر انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جہاں یہ تینوں افراد طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔ اسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔