جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نادیہ حسین کے گھر میں چوری، اداکارہ نے خوفناک واردات کا انکشاف کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ، بیوٹیشن اور کامیاب کاروباری خاتون نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے خوفناک چوری اور حادثے کے واقعات کا ذکر کیا ہے۔ ندیا حسین نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے خطرناک تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں ان کے گھر میں چوری ہوئی جس میں ان کا سب کچھ لْٹ گیا۔

نادیہ نے بتایا کہ ‘ہم نے گھر کے تمام کمرے اور دروازے بند کر دیئے تھے لیکن ایک دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا جو ہمارے کمرے کی بالکنی کا تھا۔ چور نے اسی راستے کا فائدہ اٹھایا اور سب کچھ لے اْڑا حتیٰ کہ میری پلاسٹک جیولری بھی لے گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کمرے میں کیمرے نہیں تھے، اس لیے چور آرام سے فرار ہو گیا کیونکہ وہ اس وقت امریکہ میں نہیں تھیں ان کے شوہر نے انہیں فون پر اس واقعے کی اطلاع دی، جس پر وہ بہت حیران ہوئیں۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے کہ یہ چور ممکنہ طور پر کوئی جاننے والا تھا۔

انہوں نے ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر نے ان کے لیے نئی گاڑی خریدی تھی لیکن ایک روڑ حادثہ پیش آنے کے بعد ان کے ناتجربہ کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد گاڑی سڑک پر چھوڑ دی۔نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں واقعات ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھے جو وہ کبھی نہیں بھول سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…