پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

datetime 2  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔روس کی پاکستان کے انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس میں متوقع سرمایہ کاری، دونوں ممالک میں باضابطہ بینکاری سسٹم شروع ہونے کی توقعات اور افراط زر کی شرح 4.9فیصد کے ساتھ 79ماہ کی کم ترین سطح پر آنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے نیچے آگئے اور اوپن ریٹ بھی 279روپے سے نیچے آگئے۔

فیوچر اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری کے آثار نظر آنے اور کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہونے کی پیشگوئیاں مارکیٹ پر اثرانداز رہیں۔ اسی طرح ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم سے معدنیات، زراعت سمیت مختلف شعبوں کے منصوبوں پر عمل درآمد کے آغاز اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11ارب ڈالر 10کروڑ ڈالر سے متجاوز ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28پیسے کی کمی سے 277روپے 77پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 08پیسے کی کمی سے 277روپے 97پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پیسے کی کمی سے 278روپے پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…