پشاور(این این آئی)کرکٹر فخرزمان نے اسکریبل گیم کے فروغ کے لیے خود بھی سکریبل گیم کھیلنا شروع کردیا۔فخرزمان کا کہنا تھا کہ اسکریبل گیم کھیل کر بہت خوشی ہوئی یہ بہت اچھی ایجوکیشنل اسپورٹس ہے اور یہ تمام اسٹوڈنٹس کے لیے دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ تمام اسکولز اور والدین بچوں کو دنیا کی نمبر ون گیم اسکریبل سے ضرور روشناس کروائیں، یہ گیم بچوں کو لرننگ میں بہت مدد فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ اسکریبل گیم دماغ کو تفریح اور چیلنجنگ ورزش فراہم کرتا ہے جس میں ٹوٹے ہوئے حروف کو جمع کرکے الفاظ بنائے جاتے ہیں۔