جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ملائکہ اروڑہ نے ممبئی میں ریسٹورنٹ کھول لیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ڈانسر اور ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے ممبئی میں ریسٹورنٹ کھول لیا۔اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں نئے ریسٹورنٹ اسکارلٹ ہائوس کیساتھ ہوٹل کی صنعت میں قدم رکھ دیا ہے، یہ ریسٹورنٹ 90سالہ قدیم پرتگالی طرز کے گھر میں قائم کیا گیا ہے،ریسٹورنٹ کھولنے کیلئے ملائکہ نے بیٹے ارحان خان، ان کے دوست ملایا ناگپال اور ہوٹل مینجمنٹ کے ماہر دھول ادیشی کیساتھ تعاون کیا ہے۔

ملائکہ نے بزنس کی دنیا میں نئے منصوبے کا اعلان انسٹاگرام پر تصویر کے ذریعے کیا جس میں وہ اور ان کے بیٹے ارحان ایک جیسی سیاہ جیکٹس پہنے دکھائی دے رہے ہیں جس پر اسکارلٹ ہائوس لکھا ہوا ہے۔ملائکہ نے پوسٹ کیپشن میں لکھا پہلی بار ایک ساتھ تعاون کرتے ہوئے۔اداکارہ کو ان کے دوستوں اور خاندان کی جانب سے انسٹاگرام پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ملائکہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا مبارک ہو ملائکہ اور ارحان، یہاں کھانے کیلئے آنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔میڈیا سے گفتگو میں ملائکہ نے کہاکہ اس ریسٹورنٹ کے ذریعے ایک ایسا ماحول تخلیق کرنا چاہا ہے جہاں لوگ آرام سے بیٹھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کھانے اور مہمان نوازی کے شوق نے مجھے اور بیٹے کو اس پراجیکٹ پر کام کرنے کیلئے مجبور کیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…