منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پسند کی شادی پر جرگے کے ذریعے باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔اولڈ سٹی ایریا نیپیئر تھانے کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے خاتون اور مرد کی شناخت میاں بیوی کے طور پر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کوپسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔جمعرات کے روز میوہ شاہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جس میں مقتول شخص کی شناخت عطاللہ ولد پیرمحمد خان کے نام سے کی گئی، تاہم ابتدائی طور پر مقتولہ خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی۔

بعد ازاں رات گئے مقتولہ کی شناخت رہادیہ عرف ثمرین دختر محمد گل کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او نیپیئر کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اور انہوں نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ جس کے بعد یہ لاہور اور پھر کراچی منتقل ہوئے۔ اس دوران دونوں نے لیاری کے ایک نجی ہوٹل میں بھی قیام کیا اور پھر نیپیئر کے علاقے لیاری میوہ شاہ مسجد کے قریب کرایے پر مکان لے لیا۔گزشتہ روز مقتولین کلفٹن سی ویو کے قریب شاپنگ مال سے رکشے میں سوار ہو کر لیاری آئے، جہاں انہیں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔

مقتول عطااللہ کے کزن نے پولیس کو بتایا کہ مقتول عطااللہ اور اس کی بیوی کوعلاقے کے معززین نے جرگے کے ذریعے علاقہ بدر کردیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کامقدمہ مقتول عطااللہ کے کزن اسفندیار کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کے بعد مقتولین میاں بیوی کی لاش اس کے کزن کے حوالے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…