جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کھیل ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو منشیات سے دور رکھتی ہے، شاہین آفریدی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کھیل ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو منشیات سے دور رکھتی ہے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں اسپورٹس فیسیلیٹی میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے گی، کرکٹ اکیڈمی میں سافٹ اور ہارڈ بال کرکٹ کی تربیت دی جائے گی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ صوبے میں کھیلنے کے مواقع کم ہیں، اسپورٹس اکیڈمیوں کے قیام سے کھیلنے کے مواقع فراہم ہوں گے، ڈی ایچ اے میں ٹینس کورٹ، سوئمنگ پول اور جاگنگ ٹریک بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جو اچھا کھیلتا ہے وہ جیتتا بھی ہے، کرکٹ اکیڈمی میں پروفیشنل کوچز ہوں گے، بچوں کے لیے کھیلنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔شاہین آفریدی نے کہا کہ دوستانہ ماحول سے کرکٹ کو فروغ ملے گا، کرکٹ بائی چانس گیم ہے، پاکستان کی کرکٹ اچھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ٹیم پریشر کو اچھا ہینڈل کرے وہی میچ جیتتی ہے، ہم اپنی یوتھ سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…