اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی کا تحریک انصاف پر سنگین الزام،کشیدگی بڑھ گئی،شہبازشریف میدان میں آگئے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی کا تحریک انصاف پر سنگین الزام،کشیدگی بڑھ گئی،شہبازشریف میدان میں آگئے،متعلقہ حکام کو کارروائی کاحکم دیدیا،حکمران جماعت کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی طرف سے دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کی جیت کا جشن منانے کے بعد دھمکی ایس ایم ایس کے خلاف کارروائی کروں گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو خاتون رکن اسمبلی کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے اور یہ خواتین کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں ۔ یہ تو عورتوںسے ڈر گئے ہیں ابھی تو بندوں کی باری ہی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز ایس ایم ایس میں کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھ جاﺅ ، 11اکتوبر کو تمہاری حکومت صرف اورصرف اپنی ساکھ بچانے کےلئے تمہاری قربانی دینے والی ہے ۔اگر تمہارے پولنگ ایجنٹس نے11اکتوبر کو کوئی گڑ بڑ کی گئی تو سیدھے ماتھے پر گولی کھائیں گے ۔ خبردار تم بھی انسان کی بچی بن کر رہو ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ دھرنے کے دنوں میں ایسا ہواتھا۔ پی ٹی آئی سیاست میںنئی نئی آئی ہے اس لئے انہیں سیاسی کارکن کا پتہ نہیں ۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ انہیں تو پی ٹی آئی کے بڑے مشرف بھی گھر نہیںبٹھا سکے تھے اور یہ کس کھیت کی مولی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میدان میںان سے نمٹنے اورجیت کاجشن منانے کے بعد دھمکی آمیز ایس ایم ایس کے خلاف کارروائی کروں گی ۔مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا میں حکمران جماعت کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہونے کی خبروںکے بعداس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ انہیں ہدایت کی ہے کہ خاتون رکن اسمبلی کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…