ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹی20 کی تاریخ کا کم ترین اسکور، پوری ٹیم صرف 7 رنز پر آؤٹ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ سب ریجنل افریقہ کوالیفائر کے میچ میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم نائیجیریا کے 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا کم ترین رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔نائیجیریا کی جانب سے سلیم سلاؤ نے 53 گیندوں پر 112 رنز کی اننگز کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا، اس کے علاوہ سولیمن نے 50 اور آئزک نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم 7.3 اوورز میں صرف 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اور یوں انہوں نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا، آئیوری کوسٹ ٹی20 کی تاریخ میں کم ترین اسکور بنانے والی ٹیم بن گئی۔

ٹی20 کی تاریخ میں پہلی بار کوئی بھی ٹیم سنگل ڈیجٹ میں آؤٹ ہوئی ہے، اس سے پہلے کم ترین رنز بنانے کا ریکارڈ 10 رنز تھا جو رواں سال ستمبر میں منگولیا اور سنگاپور کے میچ کے درمیان قائم ہوا تھا۔آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ ایشیا کوالیفائر کے میچ پہلے کھیلتے ہوئے منگولیا کی پوری ٹیم 10 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور سنگاپور نے پہلے ہی اوور میں 13 رنز بناکر میچ جیت لیا تھا۔دوسری جانب، آئیوری کوسٹ کے خلاف نائیجیریا کو 264 رنز سے فتح حاصل ہوئی، جو ٹی20 کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے تیسری بڑی کامیابی ہے۔ٹی20 میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی کا ریکارڈ زمبابوے کے پاس ہے، جس نے ورلڈکپ سب ریجنل افریقہ کوالیفائر کے میچ میں ہی گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دی تھی۔

زمبابوے نے اس میچ میں نہ صرف سب سے بڑی کامیابی سمیٹی تھی بلکہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا، زمبابوے نے سکندر رضا کی 43گیندوں پر 133 رنز کی اننگز کی بدولت 344 رنز بنائے تھے اور مخالف ٹیم کو 54 پر آؤٹ کردیا تھا۔رنز کے اعتبار سے دوسری بڑی کامیابی کا ریکارڈ نیپال کے پاس ہے، جس نے پچھلے سال ستمبر میں 314 رنز بنانے کے بعد منگولیا کو 41 رنز پر آؤٹ کرکے 273 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…