جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میری طلاق سے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جاوید شیخ کا اعتراف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی طلاق ہو جانے کی وجہ سے بچوں کو زندگی میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنی شادی کے ناکام ہو جانے کی وجہ سے بچوں کی زندگی میں آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔

اْنہوں نے بتایا کہ میری 2 شادیاں ہوئیں، پہلی شادی اداکارہ زینت منگی کے ساتھ ہوئی جن سے 2 بچے مومل اور شہزاد پیدا ہوئے اور دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے ہوئی اور دونوں شادیاں صرف 3 سال ہی چل سکیں۔اداکار نے بتایا کہ میری طلاق ہو جانے کی وجہ سے میرے بچوں کو زندگی میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

اْنہوں نے مزید بتایا کہ جب بچے بڑے ہوئے اور میری بیٹی مومل نے اپنی شادی سے پہلے مجھ سے کہا کہ آپ کو اب گھر واپس آنا پڑے گا تو پھر میں گھر واپس گیا اور میں نے اپنے دونوں بچوں کی شادی کے موقع پر اپنا فرض نبھایا۔جاوید شیخ نے کہا کہ میں اب زندگی میں اس بات سے مطمئن ہوں کہ میں نے اپنے بچوں کی شادی کا فریضہ انجام دیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…