جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رونالڈو کے یو ٹیوب چینل کا پہلا مہمان، نام سامنے آنے پر مداح حیران

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن (این این آئی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو کیلئے مہمان کی شناخت سے پردہ اٹھا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فٹبالر اور یوٹیوب کی دنیا میں سنسنی خیز انداز میں قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے پہلے مہمان کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ ہیں۔رونالڈو نے رواں ہفتے اپنے یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پر ایک نئے پراسرار مہمان کا ذکر کرکے مداحوں کو حیران کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ قسط دنیا بھر میں دھوم مچائے گی۔

فٹبالرکے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مہمان ہوگا تاہم نام سامنے آنے پر مداح حیران ہیں کیونکہ مسٹر بیسٹ کو رونالڈو کا یوٹیوب کی دنیا میں سب سے بڑا حریف سمجھا جارہا تھا۔کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پہلے ہی ریکارڈ توڑ چکا ہیاوراس کے 67 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔تاہم یہ مسٹر بیسٹ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جن کے اس وقت یوٹیوب پر 330 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…