جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ اللہ کو کیا جواب دوں گی،ہانیہ عامر

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہاہے کہ اپنی شہرت سے خوف آتا ہے کہ میں اللہ تعالی کو کیا جواب دوں گی؟۔ایک حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹنگ کے بارے میں بات کی اور کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ ہر کوئی خوش رہے، اگر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل درپیش ہیں تو وہ یہ جان سکے کہ ان کا حل کیا ہے؟ وہ اپنا مسئلہ کس کے ساتھ بیان کر سکے؟ کیونکہ ذہنی صحت پر بات کرنا اب ممنوع نہیں سمجھا جاتا۔

انہوں نے کہاکہ میں نہیں چاہتی کہ ذہنی صحت کے حوالے سے جن مشکلات کا سامنا میں نے کیا ہے وہ کوئی اور بھی کرے، ایک طویل عرصے سے ذہنی صحت پر بات کرنے کو ممنوع سمجھا جاتا تھا، شکر ہے کہ اب ایسا نہیں ہے۔ہانیہ عامر نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ مجھے اپنی شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ میں کل اللہ تعالی کو کیا منہ دکھاؤں گی؟ وہ مجھ سے سوال کریں گے تو کیا کہوں گی کہ میں نے کچھ فلمیں کیں اور بہت سارے پیسے کمائے؟۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے سوٹ نہیں کرتا، میں ایسی نہیں ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں لوگوں کے چہروں پر ہنسی لا سکوں اور میری سوشل میڈیا پوسٹ سے لوگوں کے چہروں پر ہنسی آتی ہے، یہ جان کر مجھے خوشی ہے، وہ جان سکتے ہیں کہ ذہنی صحت ایک عام مسئلہ ہے جس پر وہ بات کر سکتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…