منڈی بہائوا لدین (این این آئی)ضلع منڈی بہائو الدین کے علاقے شفقت آباد میں لڑکے نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔ منڈی بہائو الدین پولیس کے مطابق یہ واقع پسند کی شادی نہ ہونے پر پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔