اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دوست سے بیوی کے ساتھ زیادتی کروا کے بلیک میل کرنیوالا شخص گرفتار

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پولیس نے بیوی کے ساتھ دوست سے زیادتی کروانے اور نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے شخص کو دوست سمیت گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون آگرہ کے سیتا نگر میں مزدوری کرتی ہے جبکہ خاتون کا اپنے شوہر سے ایک 12 سال کا بیٹا بھی ہے، ملزمان اور خاتون کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سفاک بھارتی شخص نے پہلے اپنے نشئی دوست کو بیوی سے زیادتی کرنے کیلئے قائل کیا اور پھر زیادتی کے دوران بیوی کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرلیں۔ بعد ازاں پیسوں کے پجاری شخص نے اہلیہ کو اس کی نازیبا ویڈیوز دکھا کر 2لاکھ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی شخص نے بیوی کو دھمکی دی کہ اگر اہلیہ اسے 2لاکھ بھارتی روپے ادا نہیں کرتی تو وہ اس کی نازیبا ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ کردے گا، خاتون نے اپنے شوہر سے ویڈیو وائرل نہ کرنے کی التجا کی لیکن شوہر 2لاکھ بھارتی روپے کیلئے بضد تھاجس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروا دی، متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے نشہ آور چیز پلا اپنے دوست سے زیادتی کروائی اور ویڈیو بھی بنالی۔بھارتی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد درندہ صفت شخص کو دوست سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…