منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے قبل اچانک زندہ ہوگیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا شخص اپنی آخری رسومات سے قبل اچانک زندہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے 25سالہ نوجوان روہتاش کو طبیعت خراب ہونے پر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روہتاش کی لاش کو مردہ خانے میں رکھا گیا اور بعد میں رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعے شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب روہتاش کی لاش کو ہندو رسم و رواج کے مطابق جلانے کیلئے تیاریاں کی ہی جارہی تھیں تو روہتاش اچانک سانس لینے لگا اور اس کا جسم حرکت کرنے لگا جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور روہتاش کو فوری اسپتال لے گئے جہاں آئی سی یو میں کچھ وقت گزارنے کے بعد اس کی طبیعت میں بہتری آگئی اور ڈاکٹرز نے روہتاش کی صحت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے 4ڈاکٹرز کو نوکری سے فارغ کردیا اور معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…