پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کی انتظامیہ سے کرپٹو کرنسی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔ رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں د گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد سے گزشتہ دو ہفتے میں اس کی قیمت میں 40 فیصد ا ضافہ دیکھنے میں آیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکا کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنائیں گے۔انہوں نے کرپٹو کرنسی کے خلاف کریک ڈائون کرنے والے امریکا کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کے سربراہ گیری گینسلر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کڑی نگرانی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

نومنتخب صدر کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں۔کرپٹو ایکسچینج کو کوائن کی مینیجنگ ڈائریکٹر الیشیا کا کے خیال میں جس نے کبھی بھی بٹ کوائن خریدے تھے وہ اب منافع میں ہے۔واضح رہے کہ امریکا کا سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بنیاد بناتے ہوئے ایکسچینج ٹریڈ فنڈ (ای ٹی ایف)کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری سے روکتا رہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…