منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وی پی این کی بندش اورسلوانٹرنیٹ نے آئی ٹی ایکسپورٹ کو خطرے میں ڈال دیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئی ٹی ایکسپرٹ کے مطابق 300ملین ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا نقصان اور کمپنیز سمیت فری لانسرز کی دنیا بھر میں ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے،دوسری جانب حکومت نے وی پی اینز یعنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کی رجسٹریشن کا آغاز کردیاہے۔آئی ٹی ایکسپرٹ نعمان سعید کے مطابق دنیا بھر میں آئی ٹی کمپنیزسمیت فری لانسرزکی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا،دنیا ترقی کررہی ہے اورہم ابھی تک فائروال اوروی پی این میں لگے ہوئے ہیں،مسئلے کے حل کیلئے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پالیسیاں بنانا ہونگی۔دوسری جانب حکومت نے وی پی اینز یعنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کی رجسٹریشن کا آغاز کردیاآئی ٹی ماہرین کے مطابق وی پی این کے بغیر ای کامرس ناقابل تصور ہے،وی پی این کی بندش سے ای کامرس مکمل بند ہوجائے گی۔

وی پی این کی رجسٹریشن کے عمل سے ٹیکس کا دائرہ کار بھی بڑھے گا اور حکومت یا ریاست مخالف پروپیگنڈے کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔پی ٹی اے کے مطابق اس وقت ملک میں 25ہزار سے زائد وی پی این رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،ملک میں 25 لاکھ کے قریب فری لانسرزیا پھرایسے سافٹ ویئرڈویپلرز ہیں جو پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈمیں رجسٹرڈ ہی نہیں۔

ماہرآئی ٹی اینڈ سوشل میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پرآج کل وی پی این کے بغیرنہ ای کامرس کا کوئی تصور ہے نہ آئی ٹی ایکسپورٹس کا نہ بزنس کا،اگر وی پی این مکمل طور پربندہوجاتا ہے تو کام ہمارا بالکل بند ہوجائے گا۔دنیابھرمیں تیز تیرین محفوظ ترین انٹرنیٹ کیلئے وی پی این یعنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کا استعمال عام ہے،آئی ٹی کی صنعت، فری لانسنگ اوردیگر آن لائن کاروبار کے لیے وی پی این ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…