اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایشوریا سے طلاق کی افواہیں، ابھیشیک نے بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی نہ دی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا کا ازدواجی رشتہ ان دنوں بھارتی میڈیا پر موضوع بحث بناہوا ہے اور بھارتی میڈیا ابھیشیک اور ایشوریا کے ساتھ ساتھ بچن خاندان کی بھی ہر حرکات و سکنات پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔اس دوران مختلف بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھیشیک بچن نے اس بار آرادھیا بچن کو ان کی 13 ویں سالگرہ پر مبارکباد تک نہیں دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرادھیا بچن رواں ماہ نومبر کی 16 تاریخ کو 13 برس کی ہوئی ہیں لیکن اس موقع ایشوریا اور ابھیشیک دونوں کی جانب سے ہی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔اگرچہ ابھیشیک نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر کوئی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر نہیں لیکن حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک آرادھیا کے بچپن کی کتاب کا ذکر کرنا نہ بھولے۔

اپنی نئی فلم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آرادھیا کے بچپن میں ان کی نظر آرادھیا کی ایک کتاب پر پڑی تھی جس میں courage پر بات کی گئی تھی اسی کتاب سے انہیں مدد اور ہمت جاری رکھنے کا حوصلہ ملا ۔واضح رہے کہ ان دنوں جہاں ابھیشیک ایشوریا کی عوامی مقامات پر علیحدہ علیحدہ اینٹری دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو طول دے رہی ہے وہیں ایشوریا آرادھیا کے ساتھ بچن فیملی کے بجائے اپنی والدہ کے گھر رہائش پذیر ہیں، دونوں خاندانوں کی جانب سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔ ایشوریا ابھیشیک کوکئی عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…