دبئی(آن لائن) میچ شروع ہو نے سے پہلے ہی پاکستان کی بڑی وکٹ گر گئی ،پاوں کا انفیکشن ٹھیک نہ ہو نے کی وجہ سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی انگلینڈ کیخلاف ابو ظہبی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوے میں تیسرے ون ڈے سے قبل پاوں کے انفیکشن میں مبتلا ہو نے والے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ابھی تک انجری سے نجات حاصل نہیں کرسکے جس کے بعد وہ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انفیکشن کی وجہ سے اظہر علی نے زمبابوے کیخلاف تیسر ے ون ڈے میچ میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ چند روز قبل یواے ای پہنچنے پر اظہر علی کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد مقامی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں دو سے تین دن لگیں گے ، انجری کے باعث اظہرعلی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ابو ظہبی میں موجود قومی کھلاڑیوں کیساتھ پریکٹس بھی نہیں کررہے تھے اور گزشتہ روز انہوں نے یواے ای کی مقامی ٹیم کیساتھ پریکٹس میچ میں بھی حصہ نہیں لیا۔ قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اظہر علی کے زخم میں اب بھی سوجن موجود ہے جس کے باعث وہ بند جوتے نہیں پہن سکتے اور انہیں چلنے پھر نے میں بھی دشواری کا سامنا ہے اس لئے وہ پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ڈاکٹروں نے اظہر علی کو مکمل صحت یابی کیلئے مزید ایک ہفتے کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب اظہر علی کی عدم دستیابی سے شعیب ملک ، فواد عالم اور محمد حفیظ میں فرسٹ الیون میں شامل ہو نے کی دوڑ شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اظہر علی کی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر نیوالے شعیب ملک کیلئے فرسٹ الیون میں جگہ بنا نا آسان ہو گیا ہے اور انہیں بہتر فارم کی وجہ سے فواد عالم اور محمد حفیظ پر برتری حاصل ہے۔
پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ















































