پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

شوہر دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے اعتراض نہیں،اداکارہ حرا سومرو

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے اگر ایک مرد متحمل ہے اور ایک سے زائد شادیاں کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے یہ حرام کاموں سے بہتر ہے۔حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مردوں کی ایک سے زائد شادی سمیت مختلف امور پر کھل کر بات کی۔ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جذباتی اور مالی ضروریات پوری کر رہا ہے، اگر وہ تمام بیویوں میں انصاف کر سکتا ہے تو ایک سے زائد شادیاں کر لے، قانون اور مذہب دونوں اسے اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی عورت کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور وہ اپنی بیویوں میں انصاف بھی کر سکتا ہے تو عورت کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔حرا سومرو کے مطابق اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کر لینی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل عورتوں کو خود مختار بھی ہونا، گھر بھی دیکھنا ہے، بچوں کو بھی دیکھنا ہے، ایسے میں شوہر کو بھی قابو میں رکھنا ہے تو یہ ممکن نہیں ہے، عورتوں کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی اس کی پرواہ کرنی چاہیے کہ وہ کتنی شادیاں کر رہے ہیں جب تک کہ وہ ان کی اور ان کے بچوں کی تمام ضروریات پوری کر رہے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ میری اور میرے بچوں کی جدو جہد کی قدر کریں اور ہماری تمام ضروریات پوری کریں تو وہ ضرور کر سکتے ہیں، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا اگر میرے شوہر میری دیکھ بھال کر رہے ہیں تو۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد بھی کسی دوسرے شخص سے متعلق سوچنا یا خیال کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے، غلط تب ہو گا جب کوئی گناہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گناہ سے متعلق سوچنے اور گناہ کرنے میں فرق ہوتا ہے، اگر کوئی شادی کے بعد بھی غلط کام کرے گا تو اسے گناہ کا عذاب ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…