اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک بھر میں موجود دس، پچاس، سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آئندہ سال سے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس لئے عوام سے کہا گیا ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لئے وہ جلد از جلد پرانے نوٹ تبدیل کرالیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام کے پاس موجود پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر2016کوختم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔بینک کے مطابق کمرشل اورمائیکروفنانس بینک پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ وصول کرکے اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ 31دسمبر2021ءتک عوام کوجاری کرتے رہیں گے ۔قیام پاکستان کے وقت جوکرنسی نوٹ استعمال ہوئے وہ ریزروبینک آف انڈیاکے جاری کردہ تھے تاہم تقسیم کے فوراََبعد ایک، دو،پانچ، دس اورسوروپے کے استعمال ہونے والے نوٹوںکی پیشانی پرحکومت پاکستان درج کیاگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ان نوٹوں کااستعمال 30ستمبر1948تک ہوا ۔یکم اکتوبر1948سے بینک دولت پاکستان نے اپنے کرنسی نوٹ چھاپنے شروع کئے ۔