اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جائزہ کمیٹی آف سپنر بلال آصف کے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ (کل ) پیر کو لے گی جس کے بعد ان کے بائیو مکینک ٹیسٹ کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں امپائرز نے بلال آصف کا باﺅلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ کیا تھا۔ اس میچ میں آف سپنر نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پی سی بی کی الیگل باﺅلنگ ریویو کمیٹی پیر کے روز بلال آصف کے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ لے گی جس کے بعد ان کا بائیومکینک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔