جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی ،سیف علی خان کا انکشاف

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی کرینہ کپور سے شادی کے وقت جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے بتایا کہ کرینہ کے والد رندھیر کپور کو گمنام خطوط موصول ہوئے تھے جن میں ان کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں، حتیٰ کہ شادی کی جگہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی۔

سیف علی خان نے بتایا کہ ان کے والدین منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کو بھی 1960 کی دہائی میں اپنی بین المذاہب شادی کے دوران اسی قسم کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکار نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ہماری شادی پسند نہیں آئی۔ میرے سسر کو گمنام خطوط ملے، جن میں کہا گیا تھا کہ وہ ہمارے خاندان کو نقصان پہنچائیں گے اور جگہ کو بم سے اڑائیں گے۔بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینا اور ان پر عمل کرنا دو مختلف باتیں ہیں۔

یاد رہے کہ سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور نے دوسری شادی اکتوبر 2012 میں کی تھی ان کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔سیف علی خان نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی، 2004 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، ان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…