اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مصباح الحق اور یونس خان کو بھی ٹوئنٹی20کرکٹ کی یاد ستانے لگی، اس طرز سے ریٹائر ہونے والے دونوں اسٹار بیٹسمینوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے اپنے نام پیش کردیے، اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر بھی 52 پاکستانی پلیئرز کی فہرست میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کی جانب سے ایونٹ میں دلچسپی کیلیے دستیابی ظاہر کرنے والے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست جاری کردی گئی، اس میں سب سے زیادہ 52 پاکستانی شامل ہیں۔ مصباح الحق، یونس خان اور محمد حفیظ بھی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتے ہیں،اسپاٹ فکسنگ میں 5 برس کی پابندی سے گذشتہ ماہ چھٹکارہ پانے والے فاسٹ بولر محمد عامر بھی ان پلیئرز میں موجود ہیں۔ وہ خصوصی رعایت کی وجہ سے رواں سال کے آغاز سے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، حال ہی میں انھوں نے قائداعظم ٹرافی کوالیفائرز مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور تین 4 روز میچز میں 27 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ان کے بارے میں بی پی ایل ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبر خالد محمود نے کہاکہ عامر چونکہ پہلے ہی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لیے ان کی بی پی ایل میں شرکت پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اس کے باوجود بھی اگر لیگ میں حصہ لینے کیلیے آئی سی سی کی کلیئرنس درکار ہوئی تو پھر جو فرنچائز ان میں دلچسپی لے اسے ہی کونسل سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ ایونٹ میں شرکت کیلیے انگلینڈ کے 48، 33 ویسٹ انڈین ،25سری لنکن، 5 زمبابوین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے چار،چار، 2 کیوی اور 13 ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔کرس گیل اور کمارسنگاکارا کے 31 اکتوبر کو شیڈول لاٹری میں شریک ہونے کا امکان نہیں ہے، سلہٹ اور ڈھاکا کی فرنچائزز ان سے پہلے ہی معاہدے کرچکی ہیں۔6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا آغاز 21 نومبر اور افتتاحی تقریب 19 تاریخ کو ہوگی۔
مصباح الحق اور یونس خان کو بھی ٹوئنٹی20کرکٹ کی یاد ستانے لگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان



















































