بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کتنےفیصد پاکستانی ملکی حالات میں بہتری کیلئے پرامید ہیں؟ نیا سروے جاری

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فرانسیسی تحقیقاتی ادارے ”اپسوس ”نے گلوبل ٹرینڈز 2024 سروے جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستانی شہریوں کی 56 فیصد اکثریت ملکی حالات میں بہتری کیلئے پرامید ہیں ۔ سروے کے مطابق شہریوں کی رائے ہے کہ اگلے 12 ماہ کے دوران پاکستان کے حالات بہتر ہوجائیں گے، 20 فیصد پاکستانیوں کو ملکی حالات میں بہتری آتی دکھائی نہیں دے رہی، 20 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ 3 فیصد نے لاعلمی کا اظہار کیا، صرف 24 فیصد پاکستانیوں کے خیال میں وہ 100 سال تک زندہ رہیں گے جس کی وجہ انہوں نے ملاوٹ شدہ خوراک، ناقص صحت کا نظام،ذہنی تنا،اعتماد کا فقدان قرار دیا ۔

سروے کے مطابق پاکستان اور بھارت نوجوانوں کی سماجی حیثیت سے متعلق سوال کرنے میں ٹاپ پرہیں ، پاکستان میں 80 فیصد کیسزمیں پوچھا جاتا ہے”لڑکا کرتا کیا ہے”، پاکستانی مقامی مصنوعات کی بجائے درآمدی برانڈڈ مصنوعات پسند کرنے میں سرفہرست ہیں ۔سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں کے مطابق گلوبل برینڈڈ پروڈکٹس لوکل مصنوعات سے زیادہ بہتر ہیں، پاکستان میں لوگ ذاتی کامیابی کو زیرملکیت اشیا ء کی بنیاد پرجانچتے ہیں، 76 فیصد پاکستانی موجودہ دورکے بجائے پرانے دور کو زیادہ بہتر گردانتے ہیں، 33 فیصد پاکستانیوں کے نزدیک ان کی زندگی میں معاشرہ ٹوٹ پھوٹ جائے گا تاہم 56 فیصد پاکستانی شہریوں کے خیال میں ایسا نہیں ہوگا۔

اپسوس گلوبل ٹرینڈز سروے کے مطابق 68 فیصد کے نزدیک پاکستان میں مختلف پس منظر کے حامل لوگوں کا احترام ہے، پاکستان اس قسم کی سوچ کے حامل ممالک کی فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہے، 69 فیصد پاکستانیوں کے نزدیک مصنوعی ذہانت سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔ سروے کے مطابق پاکستان میں خواتین کے کردار، مذہب، بچوں کی اہمیت بارے روایتی سوچ برقرار ہے ،پاکستان خواتین کے بارے میں روایتی سوچ میں سرفہرست ہے، خواتین کا کردار اچھی ماں اوربیوی کے طورپر ہی زیادہ اچھا سمجھا جاتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…