اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انتہاپسند ہندو تنظیم شیوسینا نے بھارت میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی لانچنگ کے حوالے سے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس تقریب کو منسوخ نہ کیاجائے تو وہ اسے درہم برہم کرڈالے گی۔ان کی کتاب Neither Hawk nor a dove کی تقریب رونمائی آج ممبئی میں ہونا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی غزل گائیک غلام علی کی تقریب موسیقی منسوخ کرانے کے بعد اب شیو سینا نے ممبئی کے کنونشن سینٹر کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے اسے خورشید محمود قصوری کی کتاب سے متعلق تقریب منسوخ کرنے کیلیے کہا ہے ۔ پاکستان پر دہشتگردی کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پارٹی نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اس تقریب کو اگر منسوخ نہ کیا گیا تو اس کے کارکن اس تقریب میں بدنظمی پیدا کریں گے۔ سینا وبھاگ پر مکھ اشیش چمبرگر نے کہا ہے کہ ہم نے نہرو پلانیٹریم کے ڈائریکٹر کو خط لکھا ہے کہ وہ اس تقریب کو منسوخ کریں اور انہوںنے ہمیں بتایا ہے کہ وہ اسے منسوخ کرنے کی کوشش کریں گے۔