فیصل آباد(این این آئی)فیصل آباد میں پیزا خور ڈکیت گروہ سرگرم ہوگئے،ڈاکو ڈلیوری بوائے سے اسلحے کے زور پر 4پیزا لے اڑے۔پولیس کے مطابق رات گئے فون کال کے ذریعے کہکشاں کالونی کے پتے پر پیزا ڈلیور کرنے کا آرڈر دیا۔ڈلیوری بوائے پتے پر پہنچا تو موٹرسائیکل سوار 2افراد نے اسلحہ کے زور پر 4پیزا لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایاکہ 2نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف پیزا ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔چند روز قبل بھی سفیان ٹاؤن میں 1800روپے مالیت کی پیزا ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔