منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ میں لائف انشورنس کو شامل کرنے کا فیصلہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے دائرے کار کو وسیع کرتے ہوئے لائف انشورنس کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات، اسپتالوں میں ہیلتھ کئیر سروس ڈیلیوری کی بہتری اور ڈاکٹروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کا شعبہ موجودہ صوبائی حکومت کی چند ترجیحاتی شعبوں میں سے ایک ہے، لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کیلئے نچلی سطح کے مراکز صحت کو مستحکم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں میں دستیاب طبی آلات اور دیگر وسائل کے بہتر اور نتیجہ خیز استعمال کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ سرکاری ہسپتالوں کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ اسکیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں اور اس کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کیلیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے صحت کارڈ کے تحت علاج معالجے کے عمل میں کافی بہتری آئی ہے، اب صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس اسکیم کو بھی شامل کیا جارہا ہے، یہ اسکیم سماجی تحفظ کا ایک منفرد منصوبہ ہے اور اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت اپنی انشورنس کمپنی کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پہلی دفعہ بون میرو اور لیور ٹرانسپلانٹ کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کے لئے ڈاکٹر کمیونٹی کے مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے، اسپتالوں کے ایمرجنسی اور آئی سی یو سروسز کو اینٹگریٹڈ کرنے سمیت دیگر اصلاحات کے لئے ڈاکٹرز محکمہ صحت کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…