جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور سے قومی اسمبلی کے انتخابات جیتنے والوں کی مقبولیت کا گراف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر دسمبر 1970ء سے 2013ء تک ہونے والے عام انتخابات میں شرکت اور کامیابی حاصل کرنے والے صف اوّل کے سیاست دانوں کی مقبولیت کا گراف ہر انتخابی عمل کے بعد کھینچا گیا۔ مثال کے طور پر 1997ء کے ضمنی انتخاب میں این اے۔96سے مسلم لیگ (ن) کے کامل علی آغا91اعشاریہ 69 فیصد یعنی کل 18418 میں سے 16888ووٹ کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ 1970ء کے ضمنی انتخاب میں ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے خالی کی گئی نشست این ڈبلیو۔60 پر میاں محمود علی قصوری 82 اعشاریہ 51 فیصد یعنی کل 59824 میں سے 49363 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت قومی اسمبلی کی دیگر چار نشستوں (لاڑکانہ، ملتان، حیدرآباد اور ٹھٹھہ) پر بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ جو آج تک کسی پاکستانی یا بین الاقوامی سیاست دان کا ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے لاڑکانہ کی نشست برقرار رکھ کر باقی خالی کر دی تھیں۔ لاہور کی نشست سے ذوالفقار علی بھٹو نے کل 124434 میں سے 78132 ووٹ لے کر 62 اعشاریہ 79 فیصد کے تناسب سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 1977ء میں مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد اظہر این اے۔ 92 پر کل 72601 میں سے 57220 ووٹ کے ساتھ 78 اعشاریہ 81 فیصد کے تناسب سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن یہ ستم ظریقی ہے کہ 12 اکتوبر 1999ء کو جنرل پرویز مشرف کے انقلاب کے بعد میاں محمد اظہر اور کامل علی آغا مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے۔ زیادہ ووٹ حاصل کرنے والوں میں میاں شہباز شریف چوتھے نمبر پر آتے ہیں۔ 1997ء میں این اے۔96 لاہور سے انہوں نے 78 اعشاریہ 74 فیصد کے تناسب سے کل 60468 میں سے 47614 ووٹ حاصل کئے۔ اس وقت این اے۔95 لاہور سے موجودہ وزیراعظم نوازشریف نے 76 اعشاریہ 07 فیصد کےتناسب سے 66506 میں سے 50592 ووٹ حاصل کئے۔ 2008ء کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک نے 75 اعشاریہ 51 فیصد کے تناسب سے کل 58465 میں سے 44146 ووٹ حاصل کئے۔ یہ نشست جاوید ہاشمی نے خالی کی تھی۔ 1970ء میں پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر مبشر حسن نے این ڈبلیو۔59 لاہور سے 66 اعشاریہ 95 فیصد کے تناسب سے 126985 میں سے 82476 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ این ڈبلیو۔62 پر سابق نگراں وزیراعظم ملک معراج خالد نے 62 اعشاریہ 22 فیصد کے تناسب سے کل 144092 میں سے 89660 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ 1977ء کے متنازع انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ایس ایم مسعود نے 57 اعشاریہ 21 فیصد کے تناسب سے 79445 میں سے 45453 ووٹ حاصل کئے۔ این اے۔82 لاہور پر پیپلزپارٹی ہی کے خالد لطیف کھوکھر 61 اعشاریہ 31 فیصد کےتناسب سے 87603 میں سے 53757 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ این اے۔83 لاہور پر پیپلزپارٹی ہی کے میاں احسان الحق کی کامیابی کا تناسب 66 اعشاریہ 96 فیصد رہا۔ انہوں نے کل 96550 میں سے 64649 ووٹ لئے۔ پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر ایس ایم یعقوب نے این اے۔84 لاہور پر کل 78301 میں سے 45822 ووٹ لئے۔ این اے۔88 لاہور پر پیپلزپارٹی کے میاں صلاح الدین نے کل 84140 میں سے 51171 اور این اے۔88 لاہور پر پیپلزپارٹی کے ملک معراج خالد نے 117027 میں سے 73398 ووٹ لئے۔ 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں میاں نوازشریف مقبولیت کے گراف میں سرفہرست رہے جب انہوں نے لاہور سے کل 56071 میں سے 35719 ووٹ حاصل کئے۔ این اے۔83 لاہور سے شیخ روحیل اصغر نے 75132 میں سے 46646 ووٹ حاصل کرکے مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے۔82 لاہور پر اقبال احمد خان نے 58923 میں سے 30979 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ 1988ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن این اے۔93 لاہور پر 122979 میں سے 71860 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ این اے۔95 لاہور پر نوازشریف نے 87673 میں سے 49318 ووٹ لئے۔ این اے۔94 لاہور پر بے نظیر بھٹو نے 103352 میں سے 53425 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ 1990ء کے انتخابات میں نوازشریف نے این اے۔95 لاہور پر 102670 میں سے 59944 ووٹ حاصل کئے۔ این اے۔96 لاہور پر شہباز شریف نے 98050 میں سے 54506 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ این اے۔ 98 لاہور پر جماعت اسلامی کے میاں عثمان نے 114063 میں سے 60220 ووٹ حاصل کئے۔ لیاقت بلوچ نے این اے۔97 لاہور پر 126965 میں سے 68943 ووٹ لئے۔ این اے۔92 لاہور پر نوازشریف نے 109207 میں سے 63276 ووٹ لئے۔ این اے۔95 لاہور پر ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے اسحٰق ڈار نے 63529 میں سے 39483 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ این اے۔96 پر ضمنی انتخاب میں جاوید ہاشمی نے 65743 میں سے 41435 ووٹ لئے۔ این اے۔ 94 لاہور پر جیتنے والے میاں عبدالوحید نے 96108 میں سے 63068 ووٹ لئے۔ طارق عزیز نے 73869 میں سے 50227 ووٹ، این اے۔97 لاہور سے اسحٰق ڈار نے 87405 میں سے 61556 ووٹ، این اے۔98 لاہور پر میاں منیر نے 76000 میں سے 55606 ووٹ، این اے۔99 لاہور پر سردار کامل عمر نے 74012 میں سے 50387 ووٹ حاصل کئے۔ جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت کے تحت 2002ء کے انتخابات میں این اے۔119 لاہور سے خواجہ سعد رفیق نے 76965 میں سے 43166 ووٹ لئے۔ طاہرالقادری کی خالی کردہ نشست این اے۔127 لاہور پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ق) کے فاروق امجد میر نے 51772 میں سے 29268 ووٹ لئے۔ این اے۔130 لاہور پر ثمینہ خالد گھرکی نے 84078 میں سے 46095 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ 2008ء کے انتخابات میں این اے۔118 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے ملک ریاض نے کل 92808 میں سے 55900 ووٹ لئے۔ این اے۔120 لاہور پر ن لیگ کے بلال یٰسین نے 96275 میں سے 65946 ووٹ حاصل کئے۔ این اے۔121 لاہور پر ن لیگ کے میاں مرغوب احمد نے 105453 میں سے 72227 ووٹ لئے۔ این اے۔122 لاہور سے ن لیگ کے ایاز صادق کو 116359 میں سے 79506 ووٹ ملے۔ این اے۔123 لاہور سے جاوید ہاشمی نے 96367 میں سے 67707 ووٹ حاصل کئے۔ این اے۔124 لاہور سے شیخ روحیل اصغر کو 186458 میں سے 71342 ووٹ ملے۔ این اے۔125 لاہور سے سعد رفیق کو 110246 میں سے 70752 ووٹ حاصل ہوئے۔ این اے۔126 لاہور سے عمر سہیل بٹ کوکل 119684 میں سے 69718 ووٹ ملے، 2013ء کے عام انتخابات میں این اے۔118 لاہور سے کامیاب اُمیدوار ن لیگ کے ملک ریاض نے 169137 میں سے 103310 ووٹ حاصل کئے، این اے۔119 لاہور سے حمزہ شہباز کو 70 فیصد کے تناسب سے 107735 ووٹ حاصل ہوئے، این اے۔120 لاہور سے نوازشریف نے 61 فیصد کے تناسب سے 91666 ووٹ لئے۔ این اے۔121 لاہور پر مہرا اشتیاق احمدکو 114421 ووٹ ملے۔ این اے۔122 پر ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے 51 فیصد کے تناسب سے 93362 ووٹ حاصل کئے۔ این اے۔123 پر پرویز ملک 73 فیصد کے تناسب سے 126877 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ این اے۔124 لاہور سے روحیل اصغر نے 119289 (70 فیصد)۔ این اے۔125 لاہور سے سعد رفیق نے 123094 (56 فیصد)، تحریک انصاف کے شفقت محمود نے این اے۔126 لاہور سے 50 فیصد کے تناسب سے 96666 ووٹ، این اے۔127 پر ن لیگ کے وحید عالم خان نے 102136 ووٹ (65 فیصد)، این اے۔128 لاہور پر ن لیگ کے افضل کھوکھر نے 122464 ووٹ، این اے۔129 لاہور پر شہباز شریف نے 93436 ووٹ (65 فیصد) اور این اے۔130 لاہور پر ن لیگ کے سہیل شوکت بٹ نے 56 فیصد کے تناسب سے 87548 ووٹ حاصل کئے۔ سخت مقابلہ این اے۔126 پر ہوا، جہاں تحریک انصاف کے شفقت محمود نے ن لیگ کے خواجہ حسن کو 7453 ووٹوں کےفرق سے شکست دی جبکہ زیادہ تعداد میں ووٹ لینے والے پرویز ملک نے تحریک انصاف کے عاطف چوہدری کو 86261 ووٹوں کے بھاری فرق سے شکست دی۔ لاہور میں تحریک انصاف کی طرف سے سب سے زیادہ ووٹ شفقت محمود نے لئے جبکہ پارٹی سربراہ عمران خان دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے۔125 لاہور میں سب سے زیادہ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ یہ تعداد 429115 تھی جو اب بڑھ کر 488000 تک پہنچ گئی ہے۔ – See more at: http://search.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=303040#sthash.yjZ62CDZ.dpuf



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…