منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 26  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2024 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 13 فیصد اضافے کے ساتھ 1.64 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اگست 2023 میں یہ 1.46 بلین ڈالر تھیں۔بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی پابندیوں کے نتیجے میں چین کی مصنوعات کی طلب میں کمی پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کا باعث بنی ہیں۔جے ایس گلوبل ریسرچ کی تجزیہ کار شگفتہ ارشاد نے برآمدات میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی لاگت اور سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ چین پر پابندیوں نے عالمی کپڑے کے درآمد کنندگان کو پاکستان، بھارت اور ویتنام جیسی متبادل مارکیٹوں کی جانب مائل کیا ہے۔

اس صورتحال کے باعث اگست 2024 میں نٹ وئیر اور بیڈ ویئر کی برآمدات میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں 28 فیصد سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا ہے ، پاکستان کی لسٹڈ ٹیکسٹائل کمپنی” انٹرلوپ لمیٹڈ” اس صورتحال سے خاص طور پر ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں مزید بہتری کی توقع کر رہی ہے جس سے کمپنی کے مارجن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے پاس عالمی منڈی میں اپنے قدم جمانے اور اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنا کر برآمدات میں مزید اضافے کا یہ سنہری موقع ہے۔بلا شبہ برآمدات میں اضافہ پاکستان کی صنعتی ترقی میں حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی معاونت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…